ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے صحت مقرر کر دیا گیا،

اسلام آباد(آئی این پی) ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے صحت مقرر کردیا گیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطورمعاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، معاون خصوصی تقرری کااطلاق فوری طورپرہو گا۔ واجح رہے کہ ڈاکٹرفیصل سلطان شوکت خانم اسپتال میں ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ، کورونا وباکے دوران ڈاکٹرفیصل سلطان کو وزیراعظم نے اسلام آباد بلالیا تھا جبکہ وہ اسدعمر کے ہمراہ این سی او سی میں متحرک کردارادا کرچکے ہیں۔