یوم استحصال، پاکستان نے 5 اگست کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردی

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے 5 اگست کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردیا جس کی پاکستانی پوسٹ کے ذریعے پوری دنیامیں ترسیل ہوگی ۔ پیر کو حکومت پاکستان نے 5 اگست کو یوم استحصال کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ کااجرا کردیا اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اور وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کی۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ یوم استحصال 5اگست کوبھرپورطریقے سے منایاجائیگا، خصوصی ڈاک ٹکٹ کااجرااس سلسلے کی یہ پہلی کڑی ہے، بھارت کشمیری عوام پرظلم وبربریت کاطوفان برپا کررکھاہے، پوری قوم پانچ اگست کو یوم استحصال منائے گی، یوم استحصال کے حوالے سے خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجراکیا ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی، 5اگست ہماری اور کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، عوام سے dرخواست ہے 5اگست کو بھرپور طریقے سے کشمیریوں سے یکجہتی کریں۔، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ دنیا اور کشمیریوں کوپتا چلنا چاہیے کہ وہ اکیلے نہیں پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے، ایمبیسیزلیڈر شپ سے سیکھتی ہیں انسٹرکشن لیتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کشمیرکازپرکافی سیریزاورگرم جوش ہیں، پارلیمنٹ میں بھی کشمیرکاز کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے فعال کردار ادا نہیں کیا، اب وزیراعظم خود اس مسئلے کو لیڈ کر رہے ہیں تو نتائج مثبت ہوں گے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا گزشتہ سال5اگست کومودی کی طرف سیغاصبانہ اقدام اٹھایا گیا، وزیراعظم عمران خان نے مودی کی سوچ سے پوری دنیا کوآگاہی دی، وزیراعظم نے بتایا مودی صرف کشمیرنہیں بھارت کیلئیبھی خطرہ ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یواین میں جس اندازسے کشمیرکا مقدمہ لڑا، اس کی مثال نہیں ملتی ، یواین میں کشمیر کا مقدمہ اٹھانے پر کشمیر کاز کو بھرپور پذیرائی ملی اور انٹرنیشنل میڈیا نے بھی پہلی بار کشمیرپر مظالم پر بات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 5اگست کیسلسلے میں ڈاک ٹکٹ کے اجراکا انعقاد کیا گیا ہے، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، کشمیریوں کو بیدردی سے قتل کیا جارہا ہے، کشمیر کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی، کشمیرہماری شہ رگ ہے، انشااللہ بہت جلد آزاد ہوگا، کشمیرکی آزادی کا وقت قریب آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا میں بے نقاب کرتے رہیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فارم پر لڑا، پاکستانی پوسٹ کے ذریعے پوری دنیامیں اس ڈاک کی ترسیل ہوگی۔مراد سعید نے کہا کہ بھارت کشمیر کو اندرونی مسئلہ سمجھتاتھا تو آج انٹرنیشنلائز ہوگیا ہے، مودی کی سوچ ہندوتواکا فلسفہ بے نقاب ہوگیا ہے، کشمیرکاز رکنے والا نہیں، دنیا بھر میں پہنچائیں گے، سلامتی کونسل می ں مسئلہ کشمیر زیر بحث آنا پاکستان کی کامیابی ہے ، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔