وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ،13نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل
منگل کوہوگا، اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ کواقتصادی ترقی،معاشی اعدادوشمارپربریفنگ دی جائے گی۔ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔کابینہ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک پاکستان کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی پربریفنگ اور میڈیا ہاسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر بریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور اسلام آبادمیں گھروں میں کام کرنیوالیورکرزکے تحفظ کابل پیش ہوگا۔کابینہ ایجنڈے میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ، وزارت آئی ٹی کے ماتحت یوایس ایف کے سی ای اوکی تعیناتی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزکے چئیرمین کی تقرری شامل ہیں۔پی آئی اے کے آر پی ٹی،ایریل ورک اورچارٹرلائسنس کی تجدید بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کابینہ پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ روات کے چارٹرکی منظوری دے گی۔