پی ایس ایکس حملہ ، دہشتگرد کو گاڑی فروخت کرنے والے شو روم پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

کراچی (آئی این پی ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسٹاک ایکسچینج حملے کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑی فروخت کرنے والے شوروم پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نیو ٹاو ن کے قریب ایک شو روم پر چھاپہ مارا، اس شوروم سے وہ گاڑی خریدی گئی تھی جو دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے لیے استعمال کی۔ چھاپے کے دوران شوروم کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا جب کہ شوروم کے مالک اور عملے سے پوچھ گچھ بھی کی