بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاو ¿ن میں مزید 15 دن کبلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاو ¿ن میں مزید 15 دن کی توسیع بازار اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک ،میڈیکل اسٹورز، تندور، ڈیری پروڈکٹس، درزی کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز ہوم ڈیلیوری کے لئے 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیںی توسیع بازار اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک ،میڈیکل اسٹورز، تندور، ڈیری پروڈکٹس، درزی کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز ہوم ڈیلیوری کے لئے 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں

کوئٹہ (آئی این پی)حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاو ن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی گئی ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر جاری اسمارٹ لاک ڈاو ن میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے ، بازار اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجے جب کہ میڈیکل اسٹورز، تندور، ڈیری پروڈکٹس، درزی کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز ہوم ڈیلیوری کے لئے 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں تاہم فارم ہاو سز ،شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے۔