کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ،2 شہری جاں بحق، 4 زخمی

کراچی(آئی این پی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں2 شہری جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مسلح افرادنے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں 2شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔