ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،آسٹریلیانے بھارت کوبچھاڑ کر5ویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

میلبورن(آئی این پی)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں میزبان آسٹریلین ویمنز نے بھارتی ویمنز کو 85رنز سے عبرتناک شکست دیکر پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بھارتی ویمنز ٹیم 185رنز ہدف کے تعاقب میں 19.1اوورز میں99رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔8بھارتی ویمنز کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز بھی نہ کھیل سکیں۔آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکٹ نے 4اورجیس جو نیسن نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کی الیسا ہیلی کو میچ جبکہ آسٹریلیا ہی کی بیتھ منی کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈدیا گیا۔ پاکستانی امپائر احسن رضا نے پہلی بار ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے خواتین کے عالمی دن پر میلبورن میں 86ہزار شائقین نے میچ دیکھا، شائقین میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی شامل تھے۔اتوار کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ فائنل میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور جارحانہ کھیل دکھایا، آسٹریلیا کی دونوں اوپنرز ہیلی اور مونی نے بالترتیب 75اور 78رنز بنائے اور ٹیم کو115رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے الیسے ہیلی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جب کہ بیتھ مونے نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آسٹریلین ویمنز نے20اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر184رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلئے185رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پوری بھارتی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ بھارت ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں،بھارت کی جانب سے دپتی شرما33 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکٹ نے 4 اورجیس جونیسن کی 3 وکٹیں حاصل کیں۔چار بار کی عالمی چیمپیئن آسٹریلوی ٹیم نے پانچویں بار ورلڈ کپ جیت کر ایک اور فتح حاصل کی جبکہ بھارتی ٹیم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گئی۔ آسٹریلیا کی الیسا ہیلی کو میچ جبکہ آسٹریلیا ہی کی بیتھ منی کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈدیا گیا۔ پاکستانی امپائر احسن رضا نے پہلی بار ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے خواتین کے عالمی دن پر میلبورن میں 86ہزار شائقین نے میچ دیکھا، شائقین میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی شامل تھے۔ آسٹریلین ٹیم 6 بار فائنل میں پہنچ چکی ہے اور یہ اس کی پانچویں فتح ہے۔