پی ایس ایل فائیوکاجادوسوشل میڈیاپربھی سر چڑھ کر بولنے لگا

لاہور/کراچی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائیوکا جادوسوشل میڈیا پر بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔ یوٹیوب، فیس بک، ٹوئیٹر، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک صارفین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکے حوالے سے جاری مہم میں بھرپور شرکت کی ۔یوٹیوب پر ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کو تاحال 40 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ لیگ کی تاریخ کا یہ واحد ترانہ ہے جو سب سے تیزی سے، محض 3 ہفتوں میں40 لاکھ افراد کی جانب سے دیکھا گیا۔ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل کو مجموعی طور پر 2.2ملین گھنٹے دیکھا گیا۔پی ایس ایل فائیو کے آغاز سے ابتک یوٹیوب چینل کے 338 ہزار نئے سبس کرائبرز کا اضافہ ہوا،اسی طرح فیس بک پر پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کو 28 لاکھ صارفین نے دیکھا اور62ہزار نئے فالوورز کا اضافہ ہوا۔ٹوئٹراور انسٹاگرام14.6ملین امپریشنز(ٹوئیٹر)،57 ہزار نئیفالووز،انسٹاگرام پر 419 ہزار یونیک صارفین اورانسٹاگرام پر 16.6ملین امپریشنز شامل ہیں۔ٹک ٹاک پر پی ایس ایل فائیو کے12 ملین سے زائد ویووز ہیں اور12 لاکھ لائکس ملے۔ٹک ٹاک پر پی ایس ایل فائیو کے187 ہزار فالوورز ہیں اور”تیار ہیں چیلنج” مہم میں 10 ملین سے زائد فالوورز نے شرکت کی۔