آزادی مارچ، پشاور ہائیکورٹ کا شاہراہیں بند نہ کرنے کا حکم

پشاور(آئی این پی ) پشاورہائیکورٹ نے آزادی مارچ کے لیے شاہرائیں بند نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو سڑکوں پر کنٹینرز لگانے سے روک دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ خبروں میں سنا ہے حکومت اور اپوزیشن میں کوئی معاہدہ طے پایا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کے لیے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل آفس کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر سختی برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے درخواست گزار کاموقف سننے کے بعد شاہراں کو بند نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اٹک تک کوئی روڈ کنٹینرلگا کربندنہ کرے۔عدالت نے ہدایت جاری کی کہ آزادی مارچ کے شرکا بھی پرامن رہیں