پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں،پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے،دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں، کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ امن مشنزکی کامیابی کے لیے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے مباحثہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امن مشنز کونتیجہ خیز اور موثر بنانے کیلئے سہ فریقی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل، یواین سیکرٹریٹ اور ا من دستے فراہم کرنے والے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے جب کہ 2013 میں پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل نے کثیر جہتی امن اقدامات اٹھائے