ترکی کا ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین اور ترکی پارلیمانی تبادلوں اور دوطرفہ تعلقات میں تعاون کو فروغ دینے پر رضامند ہو گئے ہیں ۔اس کا فیصلہ یہاں چین کے اعلیٰ قانون ساز لی زن شو کی ترکی کی قومی اسمبلی کے سیپکر بنالی یلدرم کے درمیان بات چیت میں کیا گیا۔چین اور ترکی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ایک دوسرے کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔چینی قومی پیپلز کانگریس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک ترقی کے ایک ہی مرحلے پر ہیں ان کے مفادات مشترکہ ہیں اور تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ترکی کی قومی اسمبلی کے سیپکر یلدرم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کیلئے کئی وسیع شعبے موجود ہیں ان میں بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر ،تجارت ،ریلوے ،سیاحت اور دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں ہیں ۔ترکی ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور وہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چین کیساتھ ہے ۔