تہران (آئی این پی)ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دیدی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ‘سعودی عرب کو تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو تو ایران کے دروازے کھلے ہیں’دونوں ملک سفارت خانے کھولیں اور تعلقات بحال کریں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے سعودی عرب کو اپنے ملک میں سفارتخانہ کھولنے کی دعو ت دی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان کہتے ہیں کہ جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔امیر عبدالہیان نے کہا کہ دونوں ملک سفارت خانے کھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...