الماتے(آئی این پی) تین اسلامی ممالک میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے لیکن تاحال وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز سمیت دیگر عالمی خبر رساں اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کرغستان، ازبکستان اور قازقستان میں بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر اچانک منقطع ہوگئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرغستان اور ازبکستان کے دارالحکومتوں میں پہلے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور اس کے ساتھ ہی قازقستان کے اقتصادی مرکز الماتے میں بھی بجلی اچانک منقطع ہو گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اچانک بجلی کی عدم فراہمی کے سبب تینوں ممالک میں دور دور تک اندھیرا پھیلا ہوا ہے لیکن بنیادی وجوہات تاحال سامنے نہیں اسکی ہیں۔غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک میں بجلی کی کٹوتی قازقستان میں ٹرانزٹ لائنوں کے اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...