واشنگٹن/لندن/کیف/ ماسکو/ برلن (آئی این پی)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادمیر پیوٹن پر ذاتی پابندیاں لگانے پر غور کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے بہت سخت نتائج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر روس کے کسی بھی اقدام کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑے حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو اس پر پابندیاں لگائی جائیں۔ جبکہ ادھر جرمن چانسلر اولاف شولس نے کہا ہے کہ اب اس بات کا انحصار ماسکو پر ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کی خاطر قدم اٹھائے۔ شولس کے بقول یوکرائن کے خلاف روسی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کے بقول ای یو روس کے خلاف وسیع تر پابنیدوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب روس نے امریکا اور دیگر پر یوکرین کے معاملے پر تناؤ بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے یوکرین پر کسی بھی حملے کرنے کی تردید کی۔خیال رہے کہ روس نے یوکرین کی سرحدپر تقریباً ایک لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے لیکن حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...