بیجنگ (آئی این پی)ویڈیو لنک کے ذریعے 2021 کے لئے ’’ دی بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ سے وابستہ بین الاقوامی تعاون کے سربراہی فورم کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہ ہوا۔اجلاس میں شریک مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ دی بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ کی مشترکہ تعمیر عالمی ترقی میں نئی خدمات سرانجام دے گی۔
عصام شرف نے کہا کہ شرکاء اس پر متفق ہیں کہ ’’ دی بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ انیشیٹیو موجودہ عالمی تعاون میں سب سےعظیم انیشیٹیو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس انیشیٹیو میں موجودہ مسائل کے حل کے لیے فارمولے شامل ہیں جو بی آر آئی سے وابستہ ممالک کی اقتصادی ترقی اور مشترکہ ترقی کوفروغ دینے والا اجتماعی انیشیٹیو ہے۔ علاوہ ازین یہ کووڈ-۱۹ کی وبا سے نمٹنے میں بھی مددگار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ دی بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ انیشیٹیو کی اعلی معیار کی تعمیر دوہزار تیس پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کو عمل میں لانے کے لیے سودمند ہے۔ اس میں ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے، اس کی ترقی دنیا کی اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دے گی اور مشترکہ ترقی کی تکمیل کے لیے نئی خدمات سرانجام دے گی۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...