خادم حرمین شریفین کی کورونا وبا کے ددوران حجاج کرام اور زائرین کی خدمت سے متعلق آن لائن سیمینار کے انعقاد کی منظوری

کورونا وبا کے ددوران حجاج کرام اور زائرین کی خدمت میں مملکت سعودی عرب کی کوششیں  کے زیر عنوان اتوار کو ایک آن لائن سیمینار کے انعقاد کی خادم حرمین شریفین کی منظوری۔ 25۔ 6۔1442 ہجری بروز اتوار رئاسہ عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے زیر اہتمام ” کرونا وبا کیبیچ حجاج کرام اور زائرین کی خدمت میں مملکت سعودی عرب کی کوششیں ” کے عنوان کے تحت ایک آن لائن سیمینار کے انعقاد کی منظوری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ نے صادر فرمائی ۔اس سیمینار کا مقصد کورونا وبا کے بیچ مملکت سعودی عرب کی کوششوں، حرمین شریفین اور ان کے حجاج وزائرین کو ملنے والی زبردست دیکھ بھال اور اس بڑے تعاون کو نمایاں کرنا ہے جس میں حکومت کے تمام ادارے رحمن کے مہمانوں سے وبا کو روکنے کے لیے شانہ بہ شانہ لگے ہوئے ہیں ۔