برن (آئی این پی) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک آئندہ ماہ غریب ترین ممالک کو کم از کم چالیس ملین کورونا وائرس کی ویکسین بھیجیں گے،عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے تحت اس سال غریب ممالک کی بیس فیصد آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے گزشتہ روز جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کوویکس اسکیم کے ذریعے فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ غریب ملکوں کے لیے چالیس ملین ویکسین فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ایسٹرا زینیکا کی جانب سے مزید 150 ملین ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کوویکس اسکیم میں امریکا کی شمولیت کے فیصلے کا مطلب ہے کہ عالمی ادارہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے قریب ہے۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...