بیجنگ ( آئی این پی ) پاکستان میں تعینات سابق چینی سفیر یائو جنگ کو سنکیانگ یغور کی پیپلز گورنمنٹ میں امور خارجہ آفس کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ۔ گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق یائو جن 1969 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے قانون میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جب کہ انہوں نے 2017 سے 20 تک پاکستان میں بطور سفیر اپنی خدمات انجام دیں اور انہوں نے گیارہ سال تک پاکستان میں قیام کیا ۔ اس دوران یائو جن نے پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔ جب کہ چین پاک اقتصادی راہداری کے نقطہ آغاز اور بیلٹ اینڈ روڈ کے فریم ورک کے تحت سلک روڈ اکنامک بیلٹ اقدام کی وجہ سے سنکیانک کو سماجی طور پر استحکام ملا اس نے اقتصادی ترقی حاصل کی اور وہاں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ۔ گزشتہ کئی سالوں کے دوران پاکستان سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے سنکیانک کا دورہ کیا ۔جب کہ یائو جن نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ میدانی دوروں کے ذریعے انہوں نے دیکھا کہ سنکیانک نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ انتہائی محفوظ بھی ہے ۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی اور ڈی ریڈیکلائزیشن کے حوالے سے وہاں سے بہت کچھ سیکھا ۔ یائو جن نے سنکیانک کے ستر سالوں کے دوران موجودہ دنوں میں زیادہ استحکام کا ثبوت دیا اور کہا کہ جھوٹ سے سچ کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ اور ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ سنکیانک میں خوشحالی اور استحکام کسی بھی گمراہ کن افواہوں کا بہترین جواب ہے ۔ سنکیانک ڈیلی کے مطابق یائو جن کی تعیناتی کا فیصلہ سنکیانک یغور چین کے خود مختار علاقے کی 13 ویں پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 21 ویں اجلاس میں 19 جنوری 2021 کو کیا گیا ۔ یائو جن نے ایک مرتبہ وزارت امور خارجہ چین کے جنرل آفس کے کونسلر کے طور پر 2011 سے 2013 کے درمیان بھی کام کیا بعد ازاں انہوں نے 2013 سے 2015 تک چینی سفارتخانے میں منسٹر قونصلرکے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیئے اور وہ 2015 سے 17 کے درمیان افغانستان میں بھی چین کے سفیر رہے
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...