ریاض (آئی این پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی اور سعودی فوجی قیادت کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی راہوں خصوصاً دفاعی شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا ۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے منگل کو ان کے دفتر میں پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی جس دوران سعودی عرب اور پاکستان دوست ملکوں کے درمیان تعاون کی راہوں خصوصا دفاعی شعبوں میں تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت بھی زیر بحث آئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر جنرل فیاض اور ایڈمرل محمد امجد خان نے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹننٹ فہد الغفیلی بھی موجود تھے۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی سے بھی پاکستانی بحریہ کے سربراہ اور ہمراہ آئے وفد نے الگ سے بھی ملاقات کی ۔فہد الغفیلی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے رشتوں کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...