حوثیوں کا حملہ،پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے سعودی عرب کے جازان ریجن کے ایک سرحدی گاوں پر ملٹری پروجیکٹائل کے ذریعے حوثی عسکریت پسندوں کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان حملوں سے سعودی عرب کے ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے، ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کیاجائے ۔ پیر کوترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجما ن نے کہا کہ ان حملوں سے سعودی عرب کے ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے، ہم ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،بیان میں پاکستان نے اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا ہے،حملے کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔