اماراتی وفد مسجد اقصیٰ سے باہر

بیت المقدس(آئی این پی) فلسطینیوں نے اماراتی وفد کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر لعن طعن کی اور انہیں مسجد اقصی سے باہر جانے پر مجبور کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس کے گھیرے میں موجود اماراتی وفد کو مسجد اقصی سے باہر نکال دیا ۔ فلسطینی وادی الحلوہ رابطہ مرکز نے فیس بک پر اپنے بعض ویڈیو مناظر جاری کیے جس میں اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں اماراتی وفد کو فلسطینی مسجد اقصی سے باہر نکال رہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے اماراتی وفد کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر لعن طعن کی اور انہیں مسجد اقصی سے باہر جانے پر مجبور کر دیا ۔گزشتہ دنوں سلطنت عمان سے آنے والے ایک وفد نے بھی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصہ کا دورہ کیا تھا۔یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی پر مبنی امن معاہدہ پندرہ ستمبر کو وائٹ ہائوس میں طے کیا گیا تھا۔