نیویارک،خاور بیگ کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کا انعقاد

نیویارک(آئی این پی)نیویارک میں پاکستان کی مشہور سماجی شخصیت خاور بیگ نے اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق نیویارک ک علاقے ویسٹ جیسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت کاور بیگ نے اپنی رہائش گاہ پر خرم ملک اور نیو یارک پولیس کے کیپٹن عدیل رانا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی اور عید ملن پارٹی کا بھی انعقاد کیا ۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے پرویز ریاض زمیرچوہدری اسد چودھری جہانگیر اور عدیل گوندل کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پارٹی میں کمیونٹی کی جانب سے الیکشن میں کامیاب قرار پائے جانے والے ویسٹ جیسٹرکے لیڈر خرم ملک اور نیو یارک پولیس کے کیپٹن عدیل راناکی کمیونٹی کے لیے خدمات کو بھی سراہا گیا۔ شرکا ءکا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے دیگر افراد کو بھی خرم ملک کی طرح امریکی سیاست میں حصہ لینا چاہیے اس موقع پر تقریب کے میزبان خاور بیگ نے شرکاءکی آمد پر ان کاشکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں ایک وقت تھا کہ امریکہ میںپولیس کا کیپٹن ہونا ایک فخر سمجھا جاتا تھا آج اللہ کا شکر ہے کہ ہماری کمیونٹی میں چھے کیپٹن ہیں ۔