دبئی نے پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کا نظام مرتب ہونے تک پروازیں معطل کردیں

دبئی (آئی این پی ) دبئی نے پاکستان سے آنے والی تمام ان بانڈز اور ٹرانزٹ پروازیں معطل کردیں۔ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سے آنے والی ان تمام پروازوں پر اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی جب تک کہ پاکستان مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا نظام مرتب نہیں کرتا۔ جی سی اے اے نے کہا ہے کہ فیصلے سے متاثر ہونے والے مسافر اپنی ائیر لائن حکام سے رابطہ کریں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر لوگوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیں۔