سعودی عرب، نامناسب لباس اور ہراساگی

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں سماجی اقدار میں نرمی کے بعد پہلے کریک ڈان میں 200 سے زائد افراد کو نامناسب لباس پہننے اور ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض کی پولیس نے سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے مختلف ٹوئٹس میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 120 خواتین اور مردوں کو نامناسب لباس پہننے سمیت عوامی اخلاقیات کو مجروح کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ٹوئٹس میں مزید کہا گہا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد پر غیر متعین کردہ جرمانے عائد کیے گئے۔دوسری جانب پولیس نے علیحدہ بیانات میں کہا کہ کئی خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایت کی گئی تھی کہ انہیں ریاض میں ایم ڈی ایل بیسٹ فیسٹیول کے دوران ہراساں کیا گیا تھا جس کے بعد ہراسانی کے مختلف کیسز میں 88 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ریاض میں منعقد کیے گئے الیکٹرانک میوزک فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی جسے منتظمین نے سعودی عرب کا سب سے بڑا میوزک فیسٹیول قرار دیا تھا۔تاہم پولیس نے گرفتاریوں کی مدت سے متعلق مزید کوئی تفصیلات بیان نہیں کیں۔