لیبیا کے مشرقی علاقوں میں مقیم باغی افواج نے مغربی لیبیا کو نو فلائی زون ڈکلیئر کردیا

تری پولی(آئی این پی/شِنہوا)لیبیا کے مشرقی علاقوںمیں مقیم باغی افواج نے مغربی لیبیا کو نو فلائی زون ڈکلیئر کردیا۔فوج اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے مابین مسلح تصادم ہے،بن غازی نے مشرقی علاقوں میں مقیم فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے مغربی لیبیا کے علاقوں کو نو فلائی زون ڈکلیئر کیا ہے جہاں کسی بھی قسم کی پرواز کی اجازت نہیں ہے،اس فیصلے کی بنیادی وجہ فوجی اپریشن میں ہونے والے پیشرفت ہے اور دارالحکومت کی جانب افواج کی پیش قدم ہے۔ایوی ایشن حکام اور تمام ائیرلائنز کو اس فیصلے کے بارے میںبتایا جانا ضروری ہے۔ایسی کوئی بھی مشتبہ چیز جو عوام کی حفاظت کیلئے خطرہ بنے گی ہم اسے تباہ کردیں گے چاہیے یہ کوئی پرواز ہو زمین پر موجود کوئی چیز ہو یا بحری جہاز ہو۔