ترکی امریکی ایف 35لڑاکا طیارے حاصل نہ کرسکا تو پھر متبادل تلاش کر یگا

انقرہ(آئی این پی/شِنہوا)ترکی کے وزیر دفاع اولوسی آکر نے کہاہے کہ اگر ترکی امریکی ایف 35لڑاکا طیارے حاصل نہ کرسکا تو پھر اس کا متبادل تلاش کیا جائیگا،ترکش وزیر دفاع نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سب کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر کسی بھی وجہ سے ایف 35ایس لڑاکا طیارے حاصل نہ کیے جاسکے تو پھر متبادل تلاش کرنا ہوگا۔ترکی نے حال ہی میں روس سے جو ایس 400دفاعی نظام خریدا ہے اسے ترکی کے دفاعی نظام کے اندر نیٹو سسٹم میں ضم نہیں کیا جاسکے گا، اور ہم شروع سے ہی یہ بات کہتے آرہے ہیں ہم نے یہ کہا ہے کہ کسی بھی صورت اس نظام کو نیٹو کے نظام کے ساتھ ضم نہیں کیاجائیگا۔آکر نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی نے ایف 35پروگرام کی ایک شراکت دار ملک کے طورپر تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں