وائٹ ہائوس ذہنی معذور قرار

تہران(آئی این پی)ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پرنئی پابندیوں کو مسترد کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ (وائٹ ہائوس)کو ایک مرتبہ پھر ذہنی طور پر بیمار قرار دیا۔ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر پابندیاں ناکامی سے دو چار ہوں گی کیونکہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔انہوں نے اعلان کردہ نئی پابندیوں کو امریکی مایوسی سے تشبہیہ دی۔ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہائوس کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر معذوری کا شکار ہے اور تہران کے بردارشت کو اس کا خوف تصور نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور فوجی کمانڈروں پر مالی پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔