بھاگنے والے طلباء۔۔۔

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین میں اسکولوں میں بچوں کا فرار روکنے کے لیے ایک نیا اسمارٹ یونیفارم تیار کیا گیا ہے جو اسکولوں میں طلبا کی زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس یونیفارم کا تجربہ جنوبی چین کے اسکولوں میں کیا گیا ہے۔اسکولوں کے یونیفارم میں اسمارٹ چپس رکھی گئی ہیں جو اسکول سے بھاگنے والے طلباء کی جگہ کی نشاندہی۔ ان کے اسکول میں آمد و اخراج کے اوقات کی بھی نشاندہی کرے گا۔