بیت الخلاء میں زیادہ دیر تک موبائل فون استعمال کرنیو الوں میں بواسیر کی تکلیف اضافے کا موجب بن سکتی ہے چینی ڈاکٹروں کا انتباہ

بیجنگ(آئی این پی)چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے ایک اسپتال نے بیت الخلاء میں موبائل فون کا زیادہ دیر تک استعمال کرنے والوں کوخبردار کیا ہے کہ اس سے ان کی بواسیر کی شکایت میں اضافہ ہوسکتا ہے،اسپتال نے یہ انتباہ قریباًنصف گھنٹے تک بیت الخلاء میں موبائل فون استعمال کرنے والے ایک شخص کی بواسیر کی تکلیت میں ا ضافے کا علاج کرنے کے بعد کیا ہے ۔ ژون شان سٹی کے اسپتال ژونگ شان لایو یوآن کا یہ انتباہ گزشتہ روز چینی سرچ انجن اور نیوز سائٹ ڈاٹ کام پر تحریر کیا گیا۔ اور اسے بین الاقوامی میڈیا نے اچھالا ہے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ اس شخص کو لڑک پن سے بواسیر کی شکایت تھی لیکن اس نے کافی عرصے تک اس پر کوئی توجہ نہ دی اور نہ ہی بیت الخلاء کے استعمال کی اچھی عادات کو اپنایا۔ اس کو جدید دور کی بھی لت پڑ گئی اور بیت الخلاء میں کافی دیر تک موبائل فون استعمال کرتا رہتا تھا۔ استپال کے پروفیسر رین ڈونگ لن نے بتایا کہ کافی دیر تک بیت الخلاء میں بیٹھنے کی دیرینہ عادت کی وجہ سے پیٹ پر بہت زیاد ہ دباؤ پڑتا ہے۔ جس کے نتیجے میں بالا آخر مقعد سے خون رسنا شروع ہوتا ہے جووقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بتدریج بگڑتا جاتا ہے۔ مضمون کے مطابق اسپتال کو حالیہ ہفتوں میں بعد دوپہر ایک بجے ہنگامی کیس کی اطلاع ملی مریض کے چہرے پر تکلیف کے آثار نمایا ں تھے اور وہ اپنے دوستوں کے سہارے جھکا ہوا تھا کیونکہ وہ از خود چل نہیں سکتا تھا ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور اس چوتڈوں سے قریبا بیس سینٹی میڑ لمبی ’’دم‘‘نکلی ہوئی پائی ۔جو کہ اس کے مقعد میں بواسیر کی علامت تھی۔ ڈاکٹروں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور انھیں پتہ چلا کے یہ کوئی نازک صورتحال نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے اس شخص کو استپال میں داخل کرلیا۔ کیونکہ یہ عضو کافی دیر تک باہر لٹکے رہنے سے ازیت کا باعث بن سکتا تھا ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کی ’’دم‘‘ کو ختم کردیا۔ مریض چند روز میں صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھر چلا گیا۔