چینی سائنسدان انسانی پھیپھڑوں کے خلیے دوبارہ فعال کرنے میں کامیاب

بیجنگ(آئی این پی )چینی سائنسدانوں نے میڈیکل سائنسز میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کر لی ،چینی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے انسانی پھیپھڑوں کے غیر فعال ہونے والے خلیوں کو دوبارہ بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ہفتہ کے روز شائع ہونے والی چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھونگ چی یونیورسٹی کے پروفیسر ڑووے کی قیادت میں سائنسدانوں نے یہ کامیابی حاصل کی ، اس تحقیق کو حال ہی میں سائنس جرنل پروٹین اور سیل میں شائع کیا ہے۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے ذریعے بالغ انسان کے ختم ہونے والے پھیپھڑوں کے ڈھانچے کو دوبارہ تعمیر کیا جاسکتا ہے جو مستقبل قریب میں تخلیقی علاج کی حکمت عملی بن سکتی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف بائیوفزکس کے ایک محقق جن کی تحقیق میں دوبارہ تخلیقی ادویات کے لئے ایک لائحہ عمل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کامیابی کا یونیورسٹی آف ٹیکساس جنوبی مغربی میڈیکل سینٹر اور لیو گوہوئیئی کے ایک پروفیسر جن وو نے ذکر کیا ہے۔