آسٹریلیا میں ٹیسٹ ڈیبیو، کم عمرترین کرکٹر کا ریکارڈ نسیم شاہ کا منتظر

لاہور(آئی این پی)آسٹریلیا میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر کا ریکارڈ نسیم شاہ کا منتظر ہے،نوجوان پیسر کی عمر اس وقت 16سال اور 256دن ہے۔ اگر نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تو طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والے نویں کم عمر ترین کرکٹر ہوں گے، اسی کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کیریئرکاآغاز کرنے والے کم عمر ترین پلیئر کا ریکارڈ ان کے نام پر درج ہوجائے گا۔یاد رہے کہ رواں صدی میں محمد عامر کے سوا دنیا کے کسی بھی انڈر 18کرکٹر کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا۔ پیسر نے 2009-10میں یہاں سیریز کھیلی تھی۔