قومی کرکٹ ٹیم2020میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلے گی

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم آئندہ برس انگلینڈ، آئرلینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلے گی، یہ سیریز دورہ انگلینڈ سے قبل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے سے قبل یہ سیریز کھیلے گی، ہالینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز ایک روزہ اور ٹی20مقابلوں پر مشتمل ہوگی جس کا شیڈول جولائی میں طے کیا جا رہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی ندر لینڈز کے خلاف سیریز 3ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی جب کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ٹی20مقابلے ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان نے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20میچز کھیلنے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 30جولائی سے شروع ہو کر دو ستمبر 2020تک جاری رہے گا۔دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے جبکہ مذکورہ 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے