سارو گنگولی نئے صدر ہوں گے

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی بی سی سی آئی کے نئے صدرہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان ساروگنگولی بھارت کرکٹ بورڈ کی صدارت کیلئے تیارہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کاانتظام لودھاکمیشن کے فیصلے کے تحت عبوری انتظامیہ نے سنبھالاہواہے۔ بی سی سی آئی کے الیکشن23 اکتوبرکوشیڈول ہیں جس کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ14 اکتوبرہے۔سابق کپتان سارو گنگولی صدرکے عہدے کے واحدامیدوارکی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کرارہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ بلامقابلہ صدرمنتخب ہوجائیں گے۔ وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ سیکریٹری کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ارون سنگھ خزانچی اور برجیش شاہ آئی پی ایل کے نئے چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔ا س طرح تین سال کی عبوری مدت مکمل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کانظام منتخب عہدیدار سنبھال لیں گے۔