رمیز راجہ نے قومی ٹیم کیلئے پاور ہٹنگ سپیشلسٹ کوچ کے تقرر کا مطالبہ کردیا

لاہور(آئی این پی)سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے پاور ہٹنگ کوچ کے تقرر پر زوردیا ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلیے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دبا ئومیں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8سکسرز شامل تھے۔