کرکٹ ورلڈ کپ کو دنیا بھر میں 18 ارب ناظرین نے دیکھا

دبئی(آئی این پی) ورلڈ کپ 2019سب سے زیادہ دیکھا جانے والے کرکٹ ایونٹ ثابت ہوا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کو 1.6بلین ناظرین نے دیکھا، 200ممالک میں 25پارٹنر براڈ کاسٹرز کی جانب سے 20 ہزار گھنٹوں کی کوریج کی گئی۔میگا ایونٹ سے 41 فیصد خواتین ناظرین لطف اندوز ہوئیں جبکہ 32 فیصد ناظرین کی عمریں 18 سے 34 برس کے درمیان تھیں۔