سر ی لنکن ٹیم کا دورہ پا کستان تا حا ل سیکیو رٹی کلیئر نس کا منتظر

کولمبو(آئی این پی) دورئہ پاکستان کی اجازت کے حوالے سے سری لنکن حکومت نے خاموشی اختیار کرلی جب کہ ٹیم کو بدستورکلیئرنس کا انتظار ہے۔سری لنکن ٹیم کو ون ڈے اور ٹوئنٹی 20سیریز کیلئے 24ستمبر کو پاکستان آناہے، مگر تاحال انھیں اپنی حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہیں مل سکی۔لنکن بورڈ کے ایک سینئر آفیشل کا کہنا ہے کہ اس ٹور کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ہم نے وزارت دفاع سے اس بارے میں رہنمائی مانگی، سیکریٹری دفاع کو باقاعدہ خط لکھا گیا جس کے جواب کا انتظار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے بھی ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، بورڈ صدر شمی سلوا کی بھی اگلے چند روز میں لاہور روانگی متوقع ہے جہاں وہ اس ٹور سے متعلق پی سی بی آفیشلز سے مزید گفت و شنید کرینگے، البتہ ان سب چیزوں کا دارومدار وزارت دفاع کے جواب پر ہے۔شمی سلوا نے کہاکہ پاکستان نے جو سیکیورٹی انتظامات کیے ہم ان سے مطمئن اور ہمیں نئے خطرے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، اسی لیے حکومت سے رہنمائی مانگی، جیسے ہی ہمیں حکومت سے کلیئرنس ملی ٹور کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب دورے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے رائے عامہ تبدیل ہورہی ہے