شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے ،دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی،نرما

لاہور(آئی این پی) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی‘ جب بھی معیاری اور اچھے کام کردار کی پیشکش ہوئی اس نبھانے کی حامی بھرنے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کرونگی۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب بھی کوئی پراجیکٹ ملتا ہے کام کرتی ہوں لیکن معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔

شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اس سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے بارے میں کبھی کوئی بیان دیا اور نہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں اور میں بھی لوگوں سے اسی طرح کے رویے کی توقع رکھتی ہوں۔