ہالی ووڈ فلم فروزن

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم فروزن کے سیکوئل فروزن 2 کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا’ فلم 22نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن فیور کی ہدایت کاری ایک بار پھر کرس بک اور جینیفر لی نے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل، ایڈینا مینزل، جوناتھن گروف اور جوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا، اینا، کرسٹوف اور اولاف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔ فلم 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔