میرا کی باجی کہاں پیش ہو گی

کراچی (آئی این پی) نامورپاکستانی اداکارہ میرا اورآمنہ الیاس کی فلم باجی اگلے ماہ وینکور انٹرنیشنل سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم باجی کی ٹیم نے انسٹاگرام پریہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم اگلے ماہ 16 نومبرکو وینکور انٹرنیشنل ساتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکارہ میرا نے بھی یہ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بتایا کہ ان کی فلم بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم باجی میں اداکارہ میرا نے شمیرا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ ماڈل آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ اورعلی کاظمی نے ثانوی کردار اداکیے تھے