ہالی ووڈ فلم تھرلر نائیوز آٹ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ فلم تھرلر نائیوز آٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا’ فلم اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی۔ جیمز بانڈ ہیرو ڈینیل کریگ فلم میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم ایک ناول نگار کی موت کے بعد اس کے قاتلوں کے تلاش کی ہے۔ اس سنسنی خیز فلم میں کرس ایون، کیتھرین لینگ فورڈ، اینا ڈی ارماس اور ٹونی کولیٹی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 27 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔