ماہرہ خان اور فہد مصطفی کا قا ئد اعظم زندہ با د سے تعلق

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ دونوں اداکار نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم قائد اعظم زندہ باد میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے جو معاشرے میں بدنام پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم اگلے سال عیدالاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلم میں فہد مصطفی کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی ہے