سارہ خان نے شا دی سے متعلق خبرو ں کی تر دید کر دی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں جب تک خود کوئی بات نہ کہوں اس کا یقین نہیں کریں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ علی کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ساتھی اداکار اور ان کے قریبی دوست آغا علی سے بریک اپ کے بعد جلد ہی شادی کا اعلان کریں گی