معروف ادا کا رہ یشما گِل کی فوجی یونیفارم کے حوا لے سے خوا ہش

لاہور(آئی این پی )یشما گِل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جن کو اپنے کام سے جنون کی حد تک لگا ہے، بطور معاون اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یشما آج متعدد سیریلز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں یشما گِل کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن ہی سے شوبز میں آنے کا شوق تھا،16 سال کی عمر میں چھٹیوں کے دوران انہوں نے پلے ٹی وی میں چند ماہ بطور وی جے کام کیا مگر پھر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ملک سے باہر چلی گئیں۔یشما بیرون ملک سے واپس آئیں تو ان کے دوستوں نے انہیں دوبارہ شوبز میں آنے کے لیے کہا اور 2016 میں ایک ٹیلی فلم میں کام کرنے کے بعد ان کا سفر پھر سے شروع ہو گیا۔اس وقت یشما ہم ٹی وی کے ڈرامے جوگن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ میگا ڈرامہ سیریل الف میں انہوں نے حمزہ علی عباسی، احسن خان، سجل علی اور کبری خان جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ الف میں یشما کا کردار حمزہ علی عباسی کے مقابل شیلی نامی ایک سپر ماڈل کا ہے۔