عاصم اظہر ایوارڈ شو کی تقریب میں کشمیر کی آواز بن گئے

ہوسٹن (آئی این پی) پاکستان کے نوجوان گلوکار و اداکار عاصم اظہر ایوارڈ شو کی تقریب میں کشمیر کی آواز بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن میں منعقد ایوارڈ شو کی تقریب میں 22 سالہ نوجوان گلوکار نے بھورے اور کالے رنگ کے لباس میں ایک شال پہنی جس پر لکھا تھا کہ میں کشمیر سے محبت کرتا ہوں۔ اس ایوارڈ شو کی تقریب میں جہاں دیگر اداکاروں نے اپنی پرفارمنس ، اداوں اور اسٹائل کے جادو جگائے وہیں نوجوان گلوکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا جارہا ہے ۔