حمزہ علی عباسی نے گٹار بجانا بھی شروع کردیا

کراچی (آئی این پی) اداکار حمزہ علی عباسی نے اب گٹار بجانا بھی شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حقیقی زندگی کی نئی شوبز جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی جن کا شمار پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہورہا ہے ازدواجی زندگی کے بعد سے ہی دونوں کی جانب سے اپنے مداحوں کے لیے دلچسپ کیپشن کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ اس بار نیمل نے حمزہ کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں لگائی جس میں وہ قومی ترانے کی دھن پر گٹار بجا رہے ہیں ۔ اسٹوری سے واضح ہوتا ہے کہ حمزہ عباسی اداکاری اور میزبانی کے علاوہ میوزک سے بھی خاصا شغف رکھتے ہیں۔