پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن عمل کیلئے کوشاں ہیں،پا کستا نی سفیر

پیٹس برگ(آئی این پی ) امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی توجہ کا منتظر ہے، افغان امن عمل کے لیے پاکستان اور امریکا ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا پیٹس برگ یونیورسٹی پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، افغانستان کا امن خطے کے استحکام سے جڑا ہے۔اسد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں جارحیت کی انتہا کردی ہے، کشمیری 65 دنوں سے قید میں زندگی گزار رہے ہیں