لوگ شاعر کے بارے میں تو بھول سکتے ہیں تاہم اس کی تحریروں کو نہیں بھلایا جا سکتا، طاہر حنفی

Image processed by CodeCarvings Piczard ### FREE Community Edition ### on 2019-10-03 19:55:00Z | | ðc ¯§øC –

دوحہ (آئی این پی) پاکستان کے معروف شاعر و ادیب طاہر حنفی نے کہا ہے کہ لوگ شاعر کے بارے میں تو بھول سکتے ہیں تاہم اس کی تحریروں کو نہیں بھلایا جا سکتا،کوئی بھی اس وقت تک اچھا شاعر نہیں بن سکتا جب تک وہ موجودہ دور کے مطابق اپنے جذبات کی ترجمانی شاعری میں نہ کر سکے۔جمعہ کوطاہر حنفی نے اپنی نئی نظموں کا مجموعہ مشاعرے کی ایک بڑی تقریب میں پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ مشاعرے کی تقریب پاک یوتھ سوسائٹی نے منعقد کی تھی، مشاعرے کی تقریب میں دیگر پاکستانی شاعروں نے بھی شرکت کی۔ مشاعرے کی تقریب کی صدارت دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حافظ جنید احمد سیال نے کی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر حنفی ایک سنجیدہ شاعر اور دانشور ہیں، ان کی شاعری پاکستان میں موجودہ دور کی سیاسی و سماجی معاملات کی عکاسی کرتی ہے۔ طاہر حنفی مشاعرے میں شرکت کے بعد امریکہ روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنی نئی شاعری کی کتاب کی تقریب رونمائی کریں گے۔ کتاب میں دیگر ممالک میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کو رزق حلال کمانے کیلئے درپیش مشکلات کا شاعری کے ذریعے یہ احاطہ کیا گیا ہے۔(اح+ض ا)