چین اور روس کے تعلقات تاریخ کے بہترین مرحلے میں ہیں، صدر شی

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ سے روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ولنٹینا میتوی ینکوف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صدر شی نیولنٹینا میتوی ینکوف سے کہا کہ وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن تک ان کا خیر سگالی کا پیغام پہنچا دیں انہوں نے کہا میں برکس کانفرنس جنوبی افریقہ کے دوران روسی صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں اس وقت چین اور روس کے تعلقات تاریخ کے بہترین مرحلے میں ہیں اور دونوں ہمسایہ ممالک نے تبادلہ خیال کی اچھی مثالیں قائم کی ہیں۔اس موقع پر سپیکر ولنٹینا میتوی ینکوف نے صدر شی کو صدر پیوٹن کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ روس اور چین کے تعلقات دونوں رہنماؤں کی قیادت میں انتہائی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔روسی فیڈریشن کونسل کو توقع ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے اور عملی تعاون میں اضافہ ہو گا۔