اسرائیل ،یمن میں کینسر کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے،ادارہ برائے یمنی زراعت و آبپاشی

اسرائیلی کھاد استعمال کرنے والے60فیصد افراد 2040تک کینسر کے مرض میں مبتلا ہوجائیں گے، بھارتی نژاد ڈاکٹر
عدن(آئی این پی)یمنی زراعت و آبپاشی کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ،یمن میں کینسر کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے، اسرائیل یہ زہر یمن کو کھاد کی صورت میں سپلائی کر رہا ہے،اسرائیلی کھاد استعمال کرنے والے60فیصد افراد 2040تک کینسر کے مرض میں مبتلا ہوجائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمنی صوبے ذمار میں زراعت و آبپاشی کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ کھاد استعمال کرنے والے60فیصد افراد 2040تک کینسر کے مرض میں مبتلا ہوجائیں گے۔ سینٹر نے سوشل میڈیا کے توسط سے یہ انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک بھارتی نژاد ڈاکٹر نے جو ذمار کے میڈیکل سینٹر میں ملاز م ہے کینسر کے امرض کے پھیلنے کے اسباب پر ایک ریسرچ کے نتائج جاری کئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل یمن کو خاص قسم کی کھاد اسمگل کررہا ہے۔ یہ زہریلے مادہ پر مشتمل ہے۔ کھاد قبرص کے راستے بھیجی جارہی ہے۔ ہندوستانی ڈاکٹر نے یہ دیکھ کر کہ انکی بات سنی نہیں جارہی ہے یمن سے بھارت واپس چلے گئے اور وہاں جاکر انہوں نے ایک مضمون قلمبند کیا جسکا عنوان ہے ذمار سے آنے والی موت۔