شام کے شمالی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر فضائی گشت شروع کر دیا ہے، روسی وزارت دفاع

ماسکو( آئی این پی/ شِنہوا) روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر فضائی گشت شروع کر دیا ہے، روسی فوجی پائلٹ دیمتری ایوا نوف نے ایک بیان میں کہاکہ فضائی پیٹرولنگ کا بنیادی مقصد گشت والے علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے اور ساتھ ہی فوجی اور پولیس اہلکاروں کو سہارا بھی دینا ہے ،فضائی پیٹرولنگ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 50سے60میٹر کی بلندی پر متعدد سمتوں میں کی جا رہی ہے،روسی ایرو سپیس فورسز نے شام کے شمالی علاقہ میں ایک اور فضائی گشت کے مشن میں حصہ لیا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترکش اور روسی افواج نے بھی مشترکہ طور پر شام میں ترکی کی سرحد کے قریب مسلح گاڑیوں میں مشترکہ گشت مشن منعقد کیا۔